خوش آمدید

قسم کلام: اسم کیفیت ( واحد )

معنی

١ - (کلمۂ استقبال) کسی کے آنے پر اظہار مسرت کے طور پر کہتے ہیں، مرحبا، بخوشی تشریف لائیے۔ "ہزاروں کارکن کامریڈ کم ال سنگ کو خوش آمدید کہنے کے لیے جمع ہوئے تھے"      ( ١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ٢٨٠ )

اشتقاق

فارسی سے ماخوذ صفت 'خوش' کے ساتھ فارسی مصدر 'آمدن' سے مشتق صیغہ ماضی مطلق جمع حاضر 'آمدید' لگانے سے مرکب 'خوش آمدید' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٠ء کو "روح ادب" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - (کلمۂ استقبال) کسی کے آنے پر اظہار مسرت کے طور پر کہتے ہیں، مرحبا، بخوشی تشریف لائیے۔ "ہزاروں کارکن کامریڈ کم ال سنگ کو خوش آمدید کہنے کے لیے جمع ہوئے تھے"      ( ١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ٢٨٠ )